بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا
میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
إذا رأيتموه فصوموا، وإذا رأيتموه فأفطروا، فإن غم عليكم فاقدروا له
جب رمضان کا چاند دیکھو تو روزہ شروع کر دو اور جب شوال کا چاند دیکھو تو روزہ افطار کر دو اور اگر ابر ہو تو اندازہ سے کام کرو (یعنی تیس روزے پورے کر لو)
عقیل اور یونس نے بیان کیا کہ "رمضان کا چاند" مراد ہے۔
صحيح بخاري ، كتاب الصوم ، باب : هل يقال رمضان او شهر رمضان ومن راى كله واسعا ، حدیث : 1934
===
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کا ذکر کیا تو فرمایا کہ :
لا تصوموا حتى تروا الهلال، ولا تفطروا حتى تروه، فإن غم عليكم فاقدروا له
جب تک چاند نہ دیکھو روزہ شروع نہ کرو ، اسی طرح جب تک چاند نہ دیکھ لو روزہ موقوف نہ کرو اور اگر ابر چھا جائے تو اندازہ سے کام کرو (یعنی تیس روزے پورے کر لو)۔
صحيح بخاري ، كتاب الصوم ، باب : قول النبي صلى الله عليه وسلم " اذا رايتم الهلال فصوموا واذا رايتموه فافطروا " ، حدیث : 1940
===
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
الشهر تسع وعشرون ليلة، فلا تصوموا حتى تروه، فإن غم عليكم فأكملوا العدة ثلاثين
مہینہ کبھی انتیس راتوں کا بھی ہوتا ہے اس لیے (انتیس پورے ہو جانے پر) جب تک چاند نہ دیکھ لو روزہ نہ شروع کرو اور اگر ابر ہو جائے تو تیس دن کا شمار پورا کر لو۔
صحيح بخاري ، كتاب الصوم ، باب : قول النبي صلى الله عليه وسلم " اذا رايتم الهلال فصوموا واذا رايتموه فافطروا " ، حدیث : 1941
===
ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
" الشهر هكذا وهكذا ".
مہینہ اتنے دنوں اور اتنے دنوں کا ہوتا ہے۔
( وخنس الإبهام في الثالثة ) تیسری مرتبہ کہتے ہوئے آپ نے انگوٹھے کو دبا لیا۔
صحيح بخاري ، كتاب الصوم ، باب : قول النبي صلى الله عليه وسلم " اذا رايتم الهلال فصوموا واذا رايتموه فافطروا " ، حدیث : 1942
===
ابوھریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
صوموا لرؤيته، وأفطروا لرؤيته، فإن غبي عليكم فأكملوا عدة شعبان ثلاثين
چاند ہی دیکھ کر روزے شروع کرو اور چاند ہی دیکھ کر روزہ موقوف کرو اور اگر ابر ہو جائے تو تیس دن پورے پورے کر لو۔
صحيح بخاري ، كتاب الصوم ، باب : قول النبي صلى الله عليه وسلم " اذا رايتم الهلال فصوموا واذا رايتموه فافطروا " ، حدیث : 1943
