بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
روزہ شعبان سن 2 ھجری میں فرض کیا گیاتاریخ میں سب سے پہلا روزہ مسلمانوں نے یکم رمضان 2ھ بمطابق 26۔فبروری۔624ء بروز اتوار کو رکھا
رمضان ، رمض سے مشتق ہے جس کے معنی شدتِ حرارت کے ہیں۔
رمضان کی وجہ تسمیہ میں کافی اقوال ہیں لیکن سب کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ مہینہ سخت گرمی میں پڑا تھا یا روزہ جب فرض کیا گیا اس وقت گرمی کے دن تھے لہذا اس گرم مہینے کا نام "رمضان" رکھا گیا۔
عربی مہینوں کے نام وقت اور موسم کے لحاظ سے رکھے جاتے تھے۔
نام رکھنے میں سب سے ماہر قریش کے سردار اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پانچویں دادا "کلاب بن مره" کا نام مشہور ہے۔
رمضان کی برکت اور معنویت کے لحاظ سے اس کے 60 سے زیادہ نام ہیں، جن میں سے چند یوں ہیں :
ماہ قرآن
ماہ رحمت
بخشش کا مہینہ
جہنم سے چھٹکارہ دینے والا
اللہ کا مہینہ
نعمتوں کا مہینہ
ماہ نجات
صبر ، غمخواری ، بھلائی ، برکات و خیرات کا مہینہ
قبولیت دعا اور لغزش کم کرنے والا مہینہ
ماہ فیضان
نیکیاں بڑھانے والا
ماہ توبہ
کرم و عنایت کا مہینہ
احسان کا مہینہ
رجوع الی اللہ کا مہینہ

0 comments:
Post a Comment