Tuesday, October 03, 2006 | 2:59 PM

روزے کی فضیلت

|

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اپنے دیگر مسلمان بھائی بہنوں كو روزہ ركھنے كى دعوت اور اس كى ترغيب دينا اور روزہ ركھنے ميں كوتاہى اور سستى كرنے سے ڈرانا ہم تمام مسلمانوں پر واجب ہے ۔
ہمیں چاہئے کہ
ان کو روزے کی فرضیت کے بارے میں بتائیں
اسلام ميں روزے كى عظمت اور مرتبہ اور اہميت ، ان کے علم میں لائیں ، كيونكہ روزہ اسلام كے بنيادى اركان ميں سے ايك ركن ہے جس پر اسلام قائم ہے ۔
روزہ كى فضيلت اور اس کے اجروثواب کے بارے میں انہیں بتايا جائے ۔

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے ؛
جس نے ايمان اور اجروثواب كى نيت سے روزہ ركھا اس كے پہلے تمام گناہ معاف كر ديے جاتے ہيں
صحيح بخارى حديث نمبر ( ٣٨ ) اور صحيح مسلم حديث نمبر ( ٧٦٠ ) ۔

اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے ؛
جو شخص اللہ تعالى اور اس كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر ايمان لايا اور نماز ادا كى اور زكاۃ ديتا رہا اور رمضان المبارك كے روزہ ركھے اللہ تعالى پر حق ہے كہ اسے جنت ميں داخل كرے ، وہ اللہ تعالى كى راہ ميں جہاد كرے يا اس زمين ميں جہاں پيدا ہوا بيٹھا رہے
صحابہ كرام نے عرض كيا ؛
اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم كيا ہم لوگوں كو خوشخبرى نہ دے ديں ؟
تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا ؛
جنت ميں سو مرتبے ہيں جو اللہ تعالى نے اللہ كى راہ ميں جہاد كرنے والے مجاہدين كے ليے تيار كيے ہيں، دو درجوں اور مرتبوں كے درميان آسمان و زمين جتنا فاصلہ ہے، جب تم اللہ تعالى سے سوال كرو تو جنت الفردوس كا سوال كرو، كيونكہ وہ جنت كا درميان اور اونچا ترين درجہ ہے، اس كے اوپر رحمن كا عرش ہے، اور اس سے جنت كى نہريں جارى ہوتى ہيں
صحيح بخارى حديث نمبر ( ٧٤٢٣ )۔

0 comments:

Post a Comment

Subscribe